کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان نامہ نگار) انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ انعام یافتہ 2 بدنام زمانہ ڈاکو چچا بھتیجا ہلاک
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ بخشاپور کے حدود زورگڑھ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی اسلحہ کے زور پر مسافروں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی واردات، 20 منٹ مسلسل مسافروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو 30 لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے سربراہ شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے کرتے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ضلع کشمور کندھ کوٹ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بدامنی بھڑک اٹھی ہے ڈاکوؤں راج برقرار ہے پولیس مکمل طور ناکام ہے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے 20 سے زائد مغوی ابھی تک پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے،مغویوں کے ورثاء کے گھروں میں گہرام مچا ہوا ہے۔
Shares: