ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(راجہ قریشی نامہ نگار)سندھ میں آٹا مہنگا ہونےپر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا۔ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگادی،سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی بین صوبائی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی چوری روکنے کیلئے 9 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں ، کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی ایک چیک پوسٹ بنائی جائے جبکہ سندھ و پنجاب کے بارڈرز، گھوٹکی میں دو، کشمور میں دو پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں دو، جیکب آباد میں بھی دو چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں