گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بابا فضل الدین چشتی صابری کلیامی رح کا دس روزہ سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ کلیام شریف میں زیر سرپرستی سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف حضرت پیر سائیں شعبان فرید شروع ھو گیا عرس مبارک کی تقریبات 31دسمبر سے 9جنوری تک جاری رہیں گی ،ہفتہ کے روز عرس پاک کا آغاز پہلے ختم پاک کی تقریب سے ہوا سجادہ نشین حضرت پیر سائیں شعبان فرید نے خصوصی دعا کرائی عرس مبارک میں شرکت کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی عرس کے دوران ملک بھر سے آئی قوال پارٹیاں محفل سماع کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کریں گی خادم خاص دربار عالیہ کلیام شریف ملک امریز حیدر نے بتایا کے عرس کے دوران وسیع لنگر کا بڑے پیمانے پر خصوصی انتظام کیا جاتا ہے جبکہ بیرون علاقوں سے آئے زائرین کے لیے رہائش کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے عرس مبارک کے آغاز سے قبل جمعہ کی رات چادر پوشی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








