باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک اور فرح گوگی سامنے آ گئی۔ایف آئی اے حرکت میں، سائرہ انور کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا

سائرہ انور کو ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔سائرہ انور مبینہ طور پر پنجاب کی اہم ترین شخصیت کی تیسری بیوی ہیں۔اس طاقتور ترین شخصیت کا تعلق پنجاب کے بہت بڑے سیاسی خاندان سے ہے۔ایف آئی اے نے سائرہ انور کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے، ان کے نام پر رجسٹرڈ زمینوں میں اضافے کی تحقیقات شروعات کردی ہے۔حالیہ دور میں سائرہ انور کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سائرہ انور کے غیر ملکی دوروں کے دوران قیمتی جیولری کی خریداری کے حوالہ سے بھی نوٹس کیا گیا ہے۔سائرہ انور کا پنجاب میں فرح گوگی کے کردار سے موازنہ کیا جارہا ہے۔جس وجہ سے پنجاب کے کرپٹ حلقوں اور طاقتور سرمایہ داروں میں بےچینی شروع ہوگی ہے۔

ایف آئی اے نے سائرہ انور کو لاہور آفس طلب کیا ہے سائرہ انور کو ضروری کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سائرہ انور کو زمینوں کے کاغذات، ٹیکس ریٹرن، اندرون و بیرون ملک بینک اکاونٹ کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے

Shares: