برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی بھی شامل

0
52

برطانیہ نے سالِ نو کے آغاز پر ملک اور عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایک پاکستانی سمیت 141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی حکومت نے پاکستانی نژاد مسعود احمد کو نائٹ ہڈ کا اعزاز دیا ہے۔سینٹر فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ اور آئی ایم ایف میں اعلیٰ ترین عہدوں پر ذمے داریاں نبھانے والے مسعود احمد پاکستان میں پیدا ہوئے اور بچپن بھی پاکستان میں گزارا۔مسعود احمد نے عالمی ترقی کیلئے کئی منصوبوں کا آغاز کیا، اقتصادی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا عرصہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔

سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

ادھر اس سے پہلے دنیا کی طرف پاکستان میں بھی ایک اور برس بیت گیا ، ایک اور سال تمام ہوا، 12 بجتے ہی آسمان روشنیوں میں نہا گیا، ملک بھر میں جشن کا سماں۔تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کراچی، لاہور اور اسلام سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرے کئے گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ 2023 کو پاکستان کے عوام کیلئے امن، ترقی اورخوشحالی کا سال بنائے، نئے سال میں دہشتگردی اورانتہا پسندی سے مکمل نجات دلائیں گے، نئے سال کی آمد پر وطن کی خاطر جان دینے والوں قوم کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہےآنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا، نئے سال کے موقع پر دعاؤں میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، انتہائی تکلیف دہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، ہمارا وعدہ ہےدہشت گردوں کا صفایا کر کے دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئےسال میں تعمیر و ترقی کےعزم کے ساتھ داخل ہوں گے، امن، ترقی، خوشحالی اوراستحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہوں گے، 2023 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا۔

پاکستان میں بھی سال 2023 کا آغاز،منچلوں کی طرف سے فائرنگ اورآتش بازی:وزیراعظم…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قوم کو نئے سال کی مبارک باد امید کرتا ہوں کہ نیا سال قوم کے لئے خوش حالی لائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قوم نے کرونا وائرس کی وبا کا حوصلے کے ساتھ سامنا کیا اور ہم مشکل دور سے نکل آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سالِ نو کے موقع پورے پاکستان خصوصی طورپر سندھ کے عوام کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سیلاب متاثرین کے دکھ کا احساس کر کے اُن کی بحالی کے لیے کام کرنا ہے، نیا سال خوشیوں ، جمہوری استحکام و معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، نیا سال پاکستان کے لیے دہشت گردی سے پاک اور امن و محبت کا سال ہو گا۔

Leave a reply