کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ 95 برس کی عمر میں چل بسے۔
باغی ٹی وی: کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ ویٹیکن میں اپنی رہائش گاہ میں وفات پا گئے سابق پوپ کافی عرصے سے علیل تھے پوپ بینیڈکٹ نے اپنے آخری برس ویٹیکن کے اندر ایک خانقاہ میں گزارے،اور ان کے جانشین پوپ فرانسس کے مطابق وہ ان سے اکثر ملنے کے لیے جایا کرتے تھے۔
عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ
بدھ کو پوپ فرانسس نے سال کے اپنے آخری خطاب میں لوگوں سے سابق پوپ کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی تھی۔
پوپ بینیڈکٹ نے 2005سے 2013 تک کیتھوک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد علالت کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے وہ 600 سال میں استعفیٰ دینے والے پہلے پوپ تھے ان سے قبل 1415 میں پوپ گریگوری 12 نے پوپ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق پوپ کی میت کو دو جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائے گا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے5 جنوری کو سینٹ پیٹرز سکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔
سابق مسیحی روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے
We are saddened to learn about the passing away of Pope Benedict XVI. May he Rest In Peace. We join our Christian compatriots and Catholics around the world in prayers for His Holiness at this time of mourning.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 31, 2022
پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک، فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں، اٹلی کی وزیرِ اعظم جیورجیا میلونی، جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہگنز اور آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی سمیت کئی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے ان کی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پوپ بینیڈکٹ کا اصل نام جوزف ریٹزنگر تھا اور وہ جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔ جب وہ پوپ منتخب ہوئے تو ان کی عمر 78 برس تھی، چنانچہ وہ اس عہدے پر آنے والے سب سے طویل العمر شخص تھے ان کے دورِ پاپائیت میں کیتھولک چرچ مبینہ طور پر کئی دہائیوں تک پادریوں کے ہاتھوں بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات، قانونی دعووں اور سرکاری رپورٹس کی زد میں رہا۔
معروف ٹی وی اینکر باربرا والٹرز چل بسیں
رواں سال کے آغاز میں سابق پوپ نے تسلیم کیا کہ جب وہ سنہ 1977 سے 1982 کے درمیان آرچ بشپ آف میونخ تھے، تو جنسی استحصال کے کیسز میں ان سے غلطیاں ہوئی۔








