نکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 2022ء کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،عمران شہزاد،کنٹرول روم انچارج محمد نوید،اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد نواز، کامران علی اور تمام ریسکیو آفیسرز کے ساتھ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو1122 علی اکبر بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو سال 2022ء میں 112102 کالز موصول ہوئیں جن میں24321 ایمرجنسی کالز تھیں۔24321 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں 24648 متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی جن میں سے5161 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،15104 میڈیکل ایمرجنسی،405 آگ لگنے کے واقعات،663 لڑائی جھگڑوں اور تشدد،پانی میں ڈوبنے کے 28 واقعات، عمارتوں کے منہدم ہونے کے 43 حادثات اور 2917 متفرق نوعیت کی ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 24321 ایمرجنسیز میں 3418 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ20567 متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران 646 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جانبر نہ ہو سکے مزید براں اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 6280 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر ریسکیورز اور افسران کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو سراہا جو عوام الناس کو بر وقت اور ہمہ وقت انٹر نیشنل معیار کی ریسکیو سروسز مہیا رہی مزید براں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کی اہمیت پر زور دیا تا کہ حادثات کے محرکات کو کم کر کے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے

Shares: