لاہور،باغی ٹی وی(پ ر)نئے سال کی آمد ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تفصیل کے مطابق ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے چیئرمین نذیر ساحل کی قیادت میں نئے سال کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر پنجاب بار کونسل و امیدوار ایم این اے این اے 124 رانا ضمیر احمد، میاں لطیف احمد امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 163 میاں محمد عابد سیاسی سماجی کارکن، رضوان اشرف کے علاوہ عدیل انور یزدانی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مہمانان گرامی کا مین بازار کے صدر محمد عارف اور نائب صدر محمد خرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے نئے سال کی آمد کی خوشی منائی گئی اور اس موقع پر رانا ضمیر احمد، میاں لطیف احمد اور دیگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہم ہمیشہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق مزدوروں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے عہدے داران کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جبکہ اس تقریب میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں