مزید دیکھیں

مقبول

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی)...

چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب...

اوکاڑہ: ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر ، مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 جاں بحق، موٹرسئیکل سے گرخاتون جاں بحق ،3 زخمی

اوکاڑہ باغی ٹی وی ۔ ملک ظفر ۔ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر ، مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 جاں بحق، 3 زخمی
تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ اوکاڑہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر، منی مزدا ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی،ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل ۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ایک اورحادثہ چونگی نمبر 7 جی ٹی روڈ پر ایک موٹرسائیکل سے جمپ لگنے سےگرگئی جوٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی ،جاں بحق ہونے والی خاتون کے نام کلثوم مائی معلوم ہوجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں