ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبر سٹی رپورٹر)اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین لڑکے دھوکہ دہی سے پولیس بھرتی ٹیسٹ دیتے ہوئے گرفتار، مقدمہ درج۔آج مورخہ 05.01.2023 کو دوران پولیس بھرتی ٹیسٹ اصل امیدواران کی جگہ دیگر تین دیگر لڑکے ٹیسٹ دینے کے لئے شریک ہوئے۔کاشف نامی لڑکا عاصم کی جگہ، محمد انوار الحق محمد زمان کی جگہ اور امیر حمزہ شرجیل کی جگہ ٹیسٹ دینے کے لئے آئے ہوئے تھے۔دوران چیکنگ تینوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 03/23 درج کر دیا گیا۔اسی طرح دو فوجی بھگوڑے پولیس بھرتی ٹیسٹ دینے کے لئے آئے ہوئے تھے جن کو گرفتار کر کے ان کی یونٹ کو مطلع کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی پی او میاں محمد اکمل کا کہنا تھا کہ پولیس بھرتی کا عمل ہر صورت میرٹ اور شفافیت پر ہو رہا ہے کوئی بھی امیدوار کسی کے جھانسہ میں نہ آئے۔

Shares: