ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان شہر میں 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریاں ہوں گی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر خالد منظور نے کارپوریشن آفس میں محکمانہ اجلاس اور ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر احکامات جاری کئے۔ملی بھگت پر محکمہ کے افسران و ملازمین کے کیسز انٹی کرپشن کو بھجوانے کی بھی تنبیہ کردی گئی۔چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر موجود تھے۔کمشنرنے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کارپوریشن کے پینشنرز اور مرحوم ملازمین کے واجبات کی مرحلہ وار ادائیگی کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنرنے کہا کہ چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کردیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔شہر میں بھانوں کو دوبارہ قائم نہ ہونے دیا جائے جس کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ٹیموں کو پولیس کی بھی معاونت حاصل ہو گی۔میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

Shares: