اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر)ڈاکوؤں نے شہر اوکاڑہ کے بعد اب فور۔ایل کا رخ کرلیا ،اوکاڑہ تھانہ شاہبور کے علاقہ 30/فور ایل میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں احمد رضا موٹر سائیکل نمبر 9755/او کے ، پر جا تے ہوے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا. ڈاکوؤں نے احمد رضا سے موٹر سائیکل ؛ ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس شاہبور اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی،پولیس تھانہ شاہبور نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

Shares: