کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)کشمور کے علاقے عارب شر کے مقام پر پانی کے دباؤ کی وجہ سے مراد واہ کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، شگاف پڑنے کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی، گندم ،گنے و دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا
تفصیلات کے مطابق کشمور کی مراد واہ کینال میں نواحی گاؤں عارب شر کے مقام پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، پانی کے دباؤ کی وجہ سے شگاف مزید بڑھنے لگا، پانی تیزی کے ساتھ دیہی آبادی کی طرف بڑھنے لگا، شگاف پڑنے کی وجہ سے عارب شر سمیت دیگر کئی گاؤں کی 100 ایکڑ سے زائد زمین زیر آب آگئی ہے، جس کی وجہ سے گندم، گنے و دیگر فصلیں زیر آب آگئیں ہیں، کاشتکاروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ شگاف کی جگہ پر نہ پہنچ سکا ہے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں.
Shares: