فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق
فیصل آباد: پنجاب کے بڑے صنعتی شہر میں لاقانونیت بڑھنے لگی، فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں سابق صدر بار اور ان کے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، وکلاء نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔
فیصل آباد میں پہلے واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں سابق صدر بار اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔وکلا نے واقعے کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف
فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جالندھر پل پر میاں گروپ اور چھڑا گروپ کے درمیان پرانا تنازع تھا، جس پر مسلح تصادم ہوا، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی
اس سے پہلے ٹانک میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک وکیل جاں بحق ہوگیا، گن مین اور دوسرا وکیل زخمی ہے۔ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میں نامعلوم افراد نے وکلاء کی کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایڈووکیٹ دلنواز کنڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا وکیل مصطفیٰ کنڈی اور گن مین زخمی ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی، جاں بحق وکیل کی لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔