اتحادی جماعتوں کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنے عوامی رائے بھی آگئی
اتحادی جماعتوں کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے عوامی رائے بھی آگئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق وفاقی حکومت اور تینوں اتحادیوں کی جانب سے تجاویز پرعوامی رائے بھی سامنے آگئی ہے۔
وفاقی حکومت کی 3 اتحادی جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے الگ الگ ناموں کی تجاویز دی تھیں، پیپلزپارٹی ائرپورٹ کو سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے نام سے موسوم کرنے کی خواہشمند ہے تو ن لیگ کے ارکان چاہتے ہیں کہ دارالحکومت کا ایئرپورٹ پاکستان میں ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبد القدیرخان کے نام پرہو جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے ایئرپورٹ کا نام لیاقت علی خان رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایئرپورٹ کو بے نظیربھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جلد اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئرپورٹس غیرملکی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاﺅس میں ایوی ایشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا تھا جس میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل انٹرنیشنل آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلایا جائے گا اور انٹرنیشنل آپریٹرز اسلام آباد، لاہوراورکراچی کے ہوائی اڈوں کوچلانے میں معاونت فراہم کریں گے۔ علاوہ وزیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ ایئرپورٹس کو غیرملکی آپریٹرز کو 20 سے 25 سال کے لیے دیا جائے گا۔