ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ میں 15 جنوری کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے 20 یوسیز کے 152 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں 20 یوسیز میں مقابلے کی توقع ہے ٹھٹھہ ضلع کے دو ٹائون کمیٹیاں گھوڑاباری اور گاڑھو میں پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی کے ٹھٹھہ کی 9 نشستوں میں سے 2 نشستوں پر پی پی پی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں تاہم 7 نشستوں پر پی پی پی۔جماعت اسلامی ۔پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، ٹائون کمیٹی مکلی کے 7 نشستوں میں سے 4 نشستیں پی پی پی کے امیدواروں نے بلا مقابلہ اپنے نام کرلی ہیں تاہم باقی 3 نشستوں پر پی پی پی قومی عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ،ان نشستوں پر پی پی پی کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں، ضلع کی 40 ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی کے 20 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں باقی 20 ضلع کونسل کی نشستوں پر پی پی پی، آزاد امیدوار، جی یوآئی، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان دنگل ہوگا ضلع کی 40 یوسیز کے چیئرمن اور وائس چیئرمن کے جوڑوں میں سے 17 نشستوں پر پی پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ضلع کی 40 یوسیز کے جنرل کونسلر کے 160 نشستوں میں سے 102 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں تاہم 58 نشستوں پر مقابلوں کی توقع ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ضلع میں 412 امیدواروں کے بلا مقابلہ کامیابی کے بعد مجموعی طور 270 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن ٹھٹھہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر پریزائیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر سمیت 3 ہزار 300 پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے ٹھٹھہ ضلع میں ٹوٹل ووٹوں کی تعدار 5 لاکھ 22 ہزار 515 رجسٹرڈ ہے مرد ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 278 ہے خواتین ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 237 ہے ضلع کے 270 پولنگ اسٹینز میں سے 31 پولنگ اسٹینز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے باقی 239 پولنگ اسٹینز کو حساس قرار دیا گیا ہے
دوسری طرف ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویژن عبدالرحمان آرائیں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2022-23 (دوسرا مرحلہ) کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی شق 17 کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں، مقابلہ کرنے والے امیدواروں، الیکشن ایجنٹس اور ان کے حامیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد یعنی پولنگ شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے ہر قسم کی انتخابی مہم پر مکمل پابندی ہوگی، کوئی امیدوار یا پارٹی رہنما اجتماعات یا کارنر میٹنگز سے خطاب نہیں کرے گا اور نہ ہی جلوس نکالے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار قانون کی شق پر عمل کریں اور احتیاط برتیں تاکہ مورخہ 15- جنوری 2023 بروز اتوار کو انتخابات پرامن طریقے سے ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو سیاسی رہنما اور جماعتیں قواعد کی خلاف ورزی کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلع ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں انتخابی عملے کو سامان مہیا کردیا گیااور عملہ سامان لیکر پولنگ اسٹیشن پر روانہ ہوگیا ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام سہولیات مہیا کردی گئیں ہیں جس میں پینے کا پانی ، صفائی اور سی سی ڈی کیمرہ کی تنصیب شامل ہے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں لاء اینڈ ارڈر کی پوزیشن نارمل ہے پھر بھی تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں

Shares:








