شیخوپورہ ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ بنیادی مرکز صحت نبی پور ورکاں لاہور روڈ سے ریسکیو 1122 کو ڈلیوری کیس کی اطلاع موصول ہوئی۔ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے فوری پہنچ کر مریضہ کو وصول کیا اور چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ کی طرف سفر شروع کر دیا۔دوارن سفر مریضہ کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریسکیور نے مریضہ کی والدہ سے اجازت لے کر بچے کی پیدائش کا عمل انتہائی مہارت کے ساتھ پورا کیا۔بعد ازاں زچہ بچہ کو چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ میں شفٹ کر دیا۔مریضہ کی والدہ خوشی سرشار تھیں اور انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کا دعاؤں کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے ریسکیورز کو شاباش دی اور اسی جذبے سے خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے کی نصیحت کی۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں