راجنپور باغی ٹی وی نامہ نگار (کنور اویس) رحیم یار خان کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ، ڈی پی او آختر فاروق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ گئے ،پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ڈاکو زخمی، دو ڈاکو مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلہ میں تین پولیس ملازم بھی زخمی ہوئے ، ڈی پی او آختر فاروق اوراے ایس پی شاہ زیب چاچڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود،پولیس اور ڈاکووں کے درمیان پولیس مقابلہ کچہ ماچھکہ کھروڑ کے علاقے میں پیش آیا، ،مقابلے میں خطرناک سیلرا گینگ کے دو ڈاکو مارے گئے ایک زخمی، مزید کاروائی جاری ، ترجمان پولیس کاکہناہے کہ مقابلے میں پولیس کے تین جوان بھی زخمی ہوئے ، پولیس نے تینوں زخمی اہل کاروں کو علاج معالجہ کے لیئے کشمور ہسپتال منتقل کر دیا ، جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ،

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں