امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان
روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: ڈچ میڈیا کے مطابق وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہےوزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا، اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے۔
یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے
واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں،یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں ہاں وہ اپنی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
یوکرینی فوجی امریکی ریاست اوکلو ہامہ پہنچے جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ہے-
امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔