بیرون ملک سے چھٹی پر آئے دو بچوں کے باپ کوکزن نے ذبح کر دیا

crime

کراچی: بن قاسم کے علاقے میں بیرون ملک سے مختصر چھٹی پر اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے آنے والے شخص کو کزن نے ذبح کردیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی، جس کی شناخت 32 سالہ صغیر بختی ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی مقتول 2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا۔

کراچی:کاریں چوری کرنےوالے پکڑے گئے

پولسی کے مطابق مقتول کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا۔

مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا قتل کے الزام میں حراست میں لیا جانے والا ملزم مظفر مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ یا کوئی اور رشتے دار اگر مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی ۔

قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

Comments are closed.