یوکرین دارالحکومت کیف میں طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا،

خبرایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،یوکرین طیارہ حادثے میں یوکرین کے وزیرداخلہ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں،دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر نرسری اور ایک رہائشی عمارت کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوا،

برووری کے گورنر اولیکسی کا کہنا ہے کہ کہ یہ واقعہ ایک نرسری کے قریب پیش آیا ہے، اس سانحہ کے وقت نرسری اسکول میں بچے اور عملہ موجود تھا ولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے

حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیر کے علاوہ وزارت داخلہ کے 8 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کے ڈپٹی وزیر سٹیٹ سیکریٹری بھی شامل تھے ڈینس مونسٹیر کی ہلاکت روس یوکرین جنگ میں ہونے والی سب سےبڑی ہلاکت ہے لیکن تاحال یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ طیارہ کسی حادثے کے باعث گرا ؟ طیارہ گرنے کے حوالہ سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے عالمی معیشت میں سرد بازاری جاری ہےجبکہ مختلف ممالک کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے

Shares: