اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفر)سیف سٹی طرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر تحصیل دیپالپور میں سیکیورٹی کے عظیم الشان منصوبے کا آغاز کر دیا گیا .اوکاڑہ کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیف سٹی کی طرز پر سیکیورٹی کا نظام متعارف کروایا گیا ہے.اس نظام سے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔مختلف مقامات پر نصب cctv کیمروں کو سیکیورٹی نظام میں شامل کیا گیا ہے،ضلع بھر میں 2653 cctv کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے.احسن اقدام پر سول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Shares: