گوجرہ : وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے -خالد جاوید وڑائچ

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمان جٹ) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے -خالد جاوید وڑائچ
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا عزم کر رکھاہے۔قائدین مسلم لیگ ن نے اپنے ہر دوراقتدارمیں وطن عزیزکو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہوں پر گامزن کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے مسلم لیگ ن کے سابق دورمیں شروع کئے گئے منصوبوں کو روک کراور مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی افتتاحی تختیاں لگاکر سیاست چمکائی اور انتقامی کارروائیوں میں مصروف رہے۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے وزیر بلدیات نے دو ارب روپے کے گوجرہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا لیکن ایک پائی کا کام بھی نہ کرواسکے حالانکہ فوارہ چوک کے نزدیک ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے تقریب کا انعقاد کیاگیاجوصرف اور صرف عوام کوبے قوف بنانے کی بونگی سازش تھی۔

اس موقع پر اپنے بڑے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری امجد علی وڑائچ کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہاکہ وہ ان کے رہنما بڑے بھائی والد کی طرح تھے ان کی موت سے بہت دھچکا لگا ہے ان کی اولاد مجھے اپنی اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہے۔ہر کسی کو سیاست کا کر نے کا پورا حق ہے وہ جس بھی پارٹی اور جس بھی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہیں ان کا حق بنتاہے۔ چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کو تیز کرنے کے ویژن کے پیش نظرفیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ ان علا قوں کے عوام بھی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔فیسکو ریجن میں بجلی کے صارفین تک بلا تعطل سپلائی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے.وہ۔132کے وی گوجرہ گرڈ سٹیشن کے اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کو 27کروڑ روپے کی خطیر رقم سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

تقریب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرہ گرڈسٹیشن کی اپ گریڈیشن سے علاقے کی عوام کو مزیدبہتر سہولیات میسر ہونگی اورنئے کنکشنز کا اجراء زیادہ تیزی ہو گا جس سے علاقے میں صنعتی،زرعتی اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔گوجرہ اور نواحی علاقوں کو اسکا فائدہ پہنچے گا. اس موقع پر ڈائریکٹربورڈ فیسکو نعمان خالدبھٹہ نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے گوجرہ گرڈ کی اپ گریڈیشن کروانے پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرفیسکو ملک تحسین اعوان اور فیسکو انتظا میہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے مختصر عرصہ میں گوجرہ گرڈ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ایم این اے خالد جاوید وڑائیچ نے بھی اس میں گہری دلچسپی لی گوجرہ کے صارفین کو اب کوالٹی سروس ملے گی بعد ازاں چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ملک تحسین اعوان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری خالد جاوید وڑائیچ، فیسکو چیف بشیر احمد،بورڈ ڈائریکٹرز نعمان خالد بھٹہ، افتخار انصاری اور دیگر نیگرڈ کی دوگنی استعداد پر آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔اور دعا مانگی گئی.تقریب میں فیسکو افسران اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave a reply