امریکی ایئر لائن نے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا
شکاگو: امریکی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔
باغی ٹی وی : امریکی یونائیٹڈ ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔
برازیل میں پرتشدد مظاہرے:صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا
پشاور شہر سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین کو ڈیوٹی کی لگن اور وقت کی پابندی کے صلے میں یونائیٹڈ ایئر لائن کے ہوائی جہاز پران کا نام کنندہ کیا گیا، محمد ذہین کا انتخاب ایئر لائن کے 85,000 ملازمین میں سے کیا گیا ہے اور اسے پوری پاکستانی کمیونٹی اور پشاور شہر کے باسیوں کے لیے اعزاز سمجھا جاتا ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے 10,000 امریکی ڈالر رقم، گفٹ کارڈ اور کسی ملک کی سیر کی پیش کش ٹھکرا دی اور اپنا نام جہاز پر لکھنے کا مطالبہ کیا-
محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ آہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا، وہ ان کیلیے بہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا بڑا اعزاز دیا ہے۔
ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر
ہوائی جہاز پر اس کا نام ذہین نے اے پی پی کو بتایا کہ میرا نام محمد ہے اور میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آسمانوں پر اڑتے ہوئے اور جہاز میں سفر کرنے والے لوگوں کے علم میں آنا چاہتا تھا-
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمپنی کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کی تاریخ میں کبھی بھی جہاز پر کسی ملازم کا نام نہیں لکھا گیا لیکن آخر کار میرے سی ای او نے میری درخواست سے اتفاق کیا۔