قصور(نامہ نگار طارق نوید سندھو)قادی ونڈ روڈ قصور میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے سندھ سے آنیوالے ایک ہی خاندان کے تین افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بہوش ھو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ تین افراد کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کروا دیا ۔ گزشتہ رات قادی ونڈ روڈ قصور مں میں چنے کا کاروبار کرنے والے اللہ دتہ اور عثمان رحمانی کے گودام میں جیکب آباد سندھ سے تعلق رکھنے والا پچاس سالہ کرپال داس بیٹے ستیش کمار۔ سنی کمار اور داماد وشال کے ساتھ قصور میں رات آئے اور چاروں نے مچھلی کھائی اور کولڈ ڈرنکس پیں اور کھانے کے بعد گودام میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر چاروں سو گئے اور صبح جب اللہ دتہ ان کے لے ناشتہ لیکر آیا تو اللہ دتہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر دوازہ نہ کھلا تو اللہ دتہ نے گودام کی پچھلی کھڑکی سے گودام کے اندر دیکھا تو چاروں افراد بہوش پڑے تھے جسپر اس نے ریسکیو 1122 کو کال کی ۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ کرپال داس اور اسکا بیٹا سنی کمار۔داماد وشال تینوں دم توڑ چکے ہیں جبکہ کرپال داس کا دوسرا بیٹا ستیش کمار بہوش ھے جسے ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر قصور پولیس۔ڈی ایس پی ۔ایس پی اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ پولیس نے مرنے والوں کے قبضہ سے مجموعی طور تین لاکھ روپے کی نقدی اور انکی کار کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او صدر قصور انسپکٹر میاں جسیم نے بتایا ھے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

Shares: