آصف زرداری کو ملا ایک اور بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس بھی واپس

0
44
zardari

سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالتی محاذ پر ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا، عدالت نے کہا کہ نئی نیب ترمیم کے تحت دائرہ اختیار ختم ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا گیا جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا

پارک لین ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کے تعین کیلئے دائر درخواست پرسماعت صبح ہوئی تھی،سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے ،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ ریفرنس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جج احتساب عدالت نے کہا کہ نیب ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے،فیصلے کے مطابق ریفرنس نیب کو واپس نہیں بھیجا جا سکتا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ صرف ایمنسٹی سکیمز اور ٹیکس کے کیسز سے متعلق تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا اطلاق اس کیس پر نہیں ہوتا،نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کی، اور کہا کہ ریفرنس پر اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں، پہلے طے کر لیا جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے،واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

Leave a reply