عمران خان کا پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر مشاورت

0
83
IK

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا،اب بھی انصاف ملے گا، وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کیخلاف عدالتوں سے رجوع کریں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

اس سے قبل نیوز کانفرنس کے دوان عمران خان نے عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، جمہوریت کو بچائیں، بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی، اگر کی ہوتی تو آج پنجاب مین وہ پولیس اہلکار دوبارہ مسلط نہ ہوتے جنہوں نے 25 جولائی کو ہم پر ظلم کیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ نے ہماری بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کی۔اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کسی وزیر اعظم کو حکومت سے نکلنے کے بعد وہ عزت نہیں ملی جو مجھے ملی، عوام ایک خطرناک موڑ کر کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا جہاد ہوتا ہے، پاکستان میں سارے ہی لوگ عاشق رسول ﷺ ہیں لیکن اللہ ہماری دعا کیوں نہیں سن رہا کیونکہ یہاں طاقتور طبقے کا راج ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے، غربت بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقے سے پوچھیں ان کے کیا حالات ہیں، وہ کیسے گزارا کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے طاقتور ڈاکوؤں نے اپنے خلاف 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کرادیئے اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ پہلی بار لوگوں کو خوف آنا شروع ہو گیا ہے۔

Leave a reply