پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

0
93

لاہور:چیف سیکریٹری پنجاب نے تمام سیکریٹریز سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

دستاویزات کیمطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پرویز الہٰی دور میں ترقیاتی اسکیموں کو جاری 180ارب کے فنڈز بھی روک دیے گئے۔

 

اس سے پہلےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواہے جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے اجلاس میں شرکت کی ہے

محسن نقوی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی

اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامی امور،مہنگائی پر قابو پانے اور جرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں،شہریو ں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے-

محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ

محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کریں،اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم دیتے کہاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم سےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پولیس نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی

Leave a reply