احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت کے بعد ملزم کے وکیل کی جانب سے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ،ایک طرف ضمانت پر دلائل دے رہے ہیں دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ دائرہ اختیار نہیں، دائرہ اختیار کا معاملہ آجائے تو ہم پہلے یہ درخواست سننے کے پابند ہیں، بعد میں یہ سنی جائے گی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ زمین رفاہی پلاٹ تھے، اسکول کے لیے تھے، احتساب عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ زمین بیچی اور خریدی کیسے گئی؟یہ زمین بیچنی نہیں چاہیے تھی، اگر کوئی وائلیشن ہوئی ہوگی تو ہاکرز نے کی ہوگی،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ہاکرز کے خلاف کیا کیا؟ وکیل نیب نے عدالت میں کہا کہ ہاکرز کے بیانات قلمبند کیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن ہاکرز کو الاٹمنٹ ہوگئی وہ تو منتقلی کے مجاز تھے، جن ہاکرز کو الاٹمنٹ نہیں ہوئی ان کے ساتھ کیا کیا گیا؟ پلاٹ پر سڑکیں ماسٹر پلان میں تھیں یا نہیں، اراضی ہاکرز کو الاٹ کی گئی تو رفاہی حصے بنائے گئے،
بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع
حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان
بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
عدالت نے استفسار کیا کہ قومی خزانے کا کیا نقصان ہوا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اراضی ہاکرز کو دی گئیں لیکن قبضہ نہیں دیا گیا، عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ ہاکرز کو لیز ملنے کے بعد کو پلاٹ بیچنے کا اختیار تھا؟ نیب پراسیکیوٹر دستاویز پیش کردیں تو ملزمان کو اراضی کا قبضہ واپس کرنا پڑے گا ، عدالت نے ڈی جے بلڈرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیب نے دستاویز پیش کردیں تو آپ کو قبضہ چھوڑنے کا لکھ کو دینا ہو گا، عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے تفتیشی افسر بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا