کیس میں اپنی ریٹائرمنٹ کے سال 2031 تک ملتوی کردیتا ہوں،عدالت کی وکیل پر اظہار برہمی

0
48
islamabad highcourt

بلدیاتی انتخابات کیس ،اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کے خلاف آ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نےسماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان دستیاب نہیں ہیں،سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے نہ کریں،یہ کیس میں اپنی ریٹائرمنٹ کے سال 2031 تک ملتوی کر دیتا ہوں ،الیکشن کمیشن نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، میں الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ پہلے دلائل دے دیں،

الیکشن کمیشن کے وکیل عبدالرؤف نے انٹراکورٹ اپیل پر دلائل کا آغاز کر دیا ،وکیل نے کہا کہ میں پہلے اس کیس کے حوالے سے حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ بریف فیکٹس کیا ہو سکتے ہیں کہ الیکشن ہونے تھے جو نہیں ہوئے ہیں،جب تک بل پاس ہو کر ایکٹ نہیں بنے گا اسے قانون نہیں صرف بل ہی کہا جائے گا،

اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

Leave a reply