ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نامور قانون دان اور سینئر صحافی گل محمد خشک کو پی جے اے نے اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نامور قانون دان اور صحافی گل محمد خشک کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے قانونی مشیر نامزد کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اسلام آباد سے جلد جاری کر دیا جائے گا اس موقعہ پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے کامریڈ گل محمد خشک کو قانونی مشیر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامریڈ گل محمد خشک کی تعیناتی کے بعد تنظیم مذید مضبوط ہوگی اور ضلع ٹھٹھہ میں تبدیلی نظر آئے گی اس موقع پر انیس ہیلایو، ارشاد علی گندرو، سید الطاف حسین شاہ شیرازی، سید شیر علی شاہ کاظمی، واحد شورو، واجد علی گجر اور دیگر صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی گئی۔
Shares:







