ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان کے افسران اور انفورسمنٹ ٹیم کا گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد اکرام اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین اور انکی ٹیم نے تر نمن اور بواٹا چیک پوسٹوں پر کارروائیوں کے دوران کے پی کے اور بلوچستان کو38لاکھ63ہزار500 روپے مالیت کے گندم اور آٹا کے830تھیلے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،ڈی ایف سی مہر اختر حسین کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ یہ گندم اور آٹا دو ٹرکوں اور تین ڈالوں کے ذریعے رات کی تاریکی میں سمگل کیاجارہا تھا،سمگلروں اور ضبط کی گئی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔
Shares: