ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)تونسہ کے قصبہ سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔گزشتہ روز اسلحہ سے لیس ملزمان نے آتے ہی موضع سوکڑ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں حارث نامی شخص جانبحق جبکہ 5/6 اشخاص زخمی ہو گئے تھے۔ملزمان جاتے جاتے رقم بھی ڈکیتی کر کے لے گئے۔ڈی پی او میاں محمد اکمل نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ڈی ایس پی سرکل تونسہ ریحان الرسول کی سپرویژن میں سوکڑ وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نپٹا جائے گا۔گرفتار کئے گئے ملزمان سے مزید تفیش کی جا رہی ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں