بھونیشور: جرمنی نے دفاعی چیمپئن بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 جیت لیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بھوبینشور میں کھیلے جانے والے فائنل میں جرمنی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا تھا۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے کےلیے بھارت کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائیٹل ہے، جرمنی نے پہلی مرتبہ 2002 میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ چار سال 2006 میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

ادھر دوسری طرف بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلا ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔اتوار کو جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

انڈین بولرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد ہی پویلین روانہ کردیا اور پوری انگلش ٹیم 17.1 اوور میں صرف 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی ٹیم نے 69 رنز کا ہدف 6 اوورز پہلے عبور کرکے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سومیا تیواری اور جی تریشا نے 24، 24 رنز بنائے۔

بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ پاکستان کی ویمن انڈر 19 ٹیم سپر سکس راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی

Shares: