ٹھٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم کی جانب سے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرین میں مدد کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں وی ایمپاور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ حیدر کی جانب سے ٹھٹھہ کے دورے کے دوران تنظیم کی طرف سے مختلف دیہاتوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی مہیاء کرنے کے لئے لگائے گئے نلکوں کا افتتاح کیا گیا جس کے بعد بارشوں اور سیلاب سے متاثرین میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی تقسیم کی گئیں اس موقعہ پر وی ایمپاور فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن میڈم ثمینہ حیدر نے کہا کہ ہم خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہوئے نکلے ہیں انشاء اللّٰہ تعالیٰ آئندہ بھی ٹھٹھہ کے اندر مختلف فلاحی کاموں میں اضافہ کرکے مستحقین کو ریلیف مہیاء کرینگے اس کام کو پورے صوبے تک بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں کی مدد کرکے انکو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ہم نے بڑی تعداد میں برسات متاثرین کی مدد کی ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سماجی رہنماء سید جاوید شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Shares: