مونس الہی کی گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی شدید مذمت

0
78

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے پر ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی: پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروزی الٰہی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہاؤس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔

گجرات میں ظہورالہٰی ہاؤس پرپولیس کاچھاپہ،پرویزالہٰی کی تصدیق

اس حوالے سے چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر ظہورالہٰی ہاوس میں داخل ہوئے،پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے عدلیہ پر یقین ہے ،انہیں عدالتوں سے سزا دلوائیں گے،حکومت کے ہتھکنڈوں کے خلاف تاجر،طلبا بھی نکل رہے ہیں-

انہوں نے کہا کہ چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا،حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،حکمرانوں کی اس حرکت پرپورا گجرات باہر نکلا ہے،حکمرانوں کا بھی احتساب ہوگا اور بہت جلد ہوگا-

مجھےعون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا ،مفتی سعید

اب مونس الٰہی نے بھی ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔


مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کا لے ویگو کیا کر رہی تھیں؟ کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

Leave a reply