ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ آدھا کلو سے زائد چرس برآمد۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے لیڈی ایس ایچ او شازیہ شاہد کی سربراہی میں دوران کاروائی منشیات فروش طیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے لیڈی ایس ایچ او شازیہ شاہد اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری ہے۔ ضلع کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے

Shares: