ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کوجنوری میں 8323 موصول ہونے والی کالز میں 2168ایمرجنسی کالز تھیں۔ایمرجنسیز کالز پر2171متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 402روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1449میڈیکل 25,فائر کیس، پانی میں ڈوبنے کے 3واقعات،43لڑائی جھگڑے اور تشدد اور246متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے347زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1749متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران75متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے511مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کو معیاری ریسکیو سروسز مہیا کرنے کے لئے ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تربیت میں جدت اور مہارت کو مزید بہتر کیا جائے اور تمام ریسکیو اسٹیشن پر باقاعدگی سے لیکچرز اور عملی مہارتوں کی پریکٹس جاری رکھیں مزید براں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو یونین کونسل لیول تک منظم انداز میں فعال کریں تا کہ عوام الناس کو ممکنہ حد تک مدد اور آگاہی فراہم کی جا سکے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








