ننکانہ :ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں اضافہ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ضلع بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں اضافہ کیا گیاہے ،مقررکردہ کرایوں سے زائد وصولی اور اوورلوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رانا امجد علی نے ان خیالات کا اظہارپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی آرٹی اے ننکانہ چوہدری محمد سلیم گھمن،ٹرانسپورٹرزودیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈی آر ٹی اے ننکانہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو کرایہ جات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب تا لاہور اے سی ٹائم کا نیا کرایہ350روپے ،ننکانہ تا لاہور نان اے سی 250روپے، ننکانہ تا فیصل آباد250،ننکانہ تا شیخوپورا 150،ننکانہ تا جڑانوالہ 120روپے،ننکانہ تا شاہکوٹ 110روپے ،ننکانہ تا پھولنگر180روپے ،ننکانہ تا سیدوالہ 120،ننکانہ تابچیکی 70،ننکانہ تاموڑکھنڈا90،ننکانہ تاراولپنڈی 1350جبکہ ننکانہ تا واربرٹن کا نیا کرایہ 80روپے مقررکیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راناامجد علی نے کہا کہ اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی کرتا ہواپکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹرانسپورٹرحضرات مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ نامہ واضح جگہ آویژاں کریں اورگاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے سے اجتناب کریں

Leave a reply