کراچی:شہرقائد میں 9 جنوری کو نمائش جناح گراؤنڈ سے بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں باپ جوان بیٹے کا قاتل نکلا۔ رینجرز اور پولیس نے مقتول کے والد یعقوب مسیح کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں
ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول فیصل مسیح اہلخانہ کے لئے مصیبت بن چکا تھا۔ فیصل آئس کا نشہ کرتا تھا اور اس نے چھوٹی بہن کو بھی نشے میں مبتلا کر ڈالا تھا۔
بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک…
یعقوب مسیح کا کہنا تھا کہ روز روز کی ذلت سے بچنے کے لئےاس نےاپنے جوان بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا۔واردات والی شب نشہ دلانے کے بہانے فیصل کو جناح گراونڈ میں لے آیا اور اور سر پر پتھر مار کر اسے قتل کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا
خیال رہے کہ 9 جنوری کو جناح گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت فیصل مسیح کے نام سے ہوئی تھی جو منشیات کا عادی اور دو بار جیل جاچکا تھا۔








