لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔
باغی ٹی وی: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے خط میں گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کی،یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی از خود تحلیل ہوئی اورگورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا،میں نے وہ خط دیکھا جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب،…
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے نام خط میں کہا کہ حیران ہوں گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے کہا،گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،التجا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خط میں کہا کہ اسمبلی ٹوٹنےکے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نے ابھی تک نہیں کیا، ایسا نہ کرکے آپ آئین سے انحراف کررہے ہیں، آپ جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، آئینی طورپر اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نےابھی تک نہیں کیا۔
اسپیکر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایسا نہ کرکے آئین سے انحراف کررہے ہیں، آئین کی شق 105 سے واضح ہےکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرناگورنرکی ذمہ داری ہے ، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن…
واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھا تھا،گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے،ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
قبل ازیں پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبار خط لکھے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خط لکھے۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔
پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے
خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو دو بار خط لکھ چکا ہے۔








