مظفرآباد: وزیراعظم شہبازشریف کاآزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا کہ جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں-

باغی ٹی وی : خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے-


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے، جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں،کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا،بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا،کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یادرکھا-

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ بوسنیا کے مسلمانوں پرظلم ڈھائے گئے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،مودی نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو تبدیل کیا-


وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ کشمیرپالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیداکرنا ہوگی،پاکستانی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا،75سالوں میں کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا،باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی،اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی،پاکستان کو اللہ نے اس لیے بنایا تھا کہ دنیا کو لیڈ کرے،کشمیریوں کو ان کاحق مل کررہے گا،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،نوازشریف نے امریکا کی 5ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا،ایک دن کشمیرضرور آزاد ہوگا،پاکستان کو کشمیر کی آزادی میں کلیدی کردار اداکرنا ہوگا،کشمیر کے عوام 22کروڑ پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،

Shares: