![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/02/image_2023-02-05_183034660.png)
حب،باغی ٹی وی( حکیم بلوچ ) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع حب میں کشمیر ڈے موقع پر ایک پر وقار ریلی نکالی گئی
ریلی کے قیادت اسٹنٹ کمشنرحب سعد سمیح اللہ شاہ اور ڈی سی زاہد شاہ مولانا شاہ محمد صدیقی و بھوتانی گروپ کے رہنما بابو شیخ فرید دلاری طلباء اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر معززین نے شرکت کی
دوسری طرف گڈانی میں بھی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گڈانی میں یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبت سے کشمیری بھائوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریب منعقد ھوئی بعدازاں ریلی نکالی گئی جو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گڈانی سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی آفس سے ہوتی ہوئی شپ بریکنگ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی عبدالجلیل زہری تحصیلدار گڈانی محبوب علی چنال سینئر ہیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ نومنتخب کونسلران درمحمد بلوچ رضوان امیر شیخ سابقہ کونسلر عطاء ﷲ رشید بلوچ اسسٹنٹ ایم سی آفس گڈانی ریاض احمد GTA کے ضلعی رہنما نوربخش ڈگارزئی مرزا خان بلوچ اسپیشل برانچ کے عمران بلوچ لیویز انچارج اختر سنگھور عابد علی شیخ محمد امین ساحر ماسٹر نبی بخش بلوچ ماسٹر داد بخش بلوچ عظیم خان ماسٹر مولابخش سخی بخش ظہیر فاروق دوست محمد وچھانی عبدالستار وچھانی عبدالمجید سنگھور، آ صف بلوچ غلام اکبر اور صفی اللہ بلوچ نے کی ریلی کی پولیس اور لیویز کے جوانوں نے نگرانی کی جبکہ گورنمنٹ بوائز ھاہیر سیکنڈری اسکول گڈانی کے اسکاؤٹ کے دستے نے طلباء کی رہنمائی کی ریلی کے اختتام پر سینئر ہیڈ ماسٹر ایاز بلوچ اور GTA کے ضلعی رہنما نوربخش ڈگارزئی نے خطاب کیااورایس ایس ٹی عابد علی شیخ نے کشمیری مسلمانوں کے لیے دعاکی بعد میں شرکاء کو ریفریشمنٹ دیاگیا اور کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے گڈانی پولیس کی ٹیم موجود تھی