ننکانہ : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی
تفصیل کے مطابق5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا ریلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر لیاقت حیات بھٹی نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اظہار یکجہتی کے لیئے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور اُمیدوار پی پی 133حاجی غریب عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ والوں اپ کا ووٹ بہت قیمتی ھے اسے ملک کی حفاظت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے استعمال کریں ،ہم اخلاقی اور سیاسی طور پر ہر فورم پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تمام *جماعتوں و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ساتھ لے کر بھر پور مہم چلائیں گےپنجابی سکھ سنگت کہ چیرمین گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے پیچھے کشمیریوں کا قاتل بھارت ہےکشمیر کے دریاؤں پر ڈیم بنا کر بھارت پاکستان پر بھرپور آبی جارحیت کر رہا ہےجے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یٰسین ملک اور سیدہ آسیہ اندرابی جیل میں شدید بیماری کے عالم میں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کر رہی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت پوری کشمیری قیادت اس وقت جیلوں میں قید ہےراے نواز کھرل چیرمین متحدہ کسان محاذ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندوستان نے کشمیر کے مسلمانوں کے کاروبار زراعت اور باغوں کو مکمل طور پر تباہ و برباد کردیا گیا ہے بیرسٹر رانا جاوید صاحب نے کہا جنت نظیر وادی کشمیر جسے سات دہائیوں سے قابض بھارت نے جہنم بنا رہا رکھا ہے۔بدترین بھارتی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا

Leave a reply