لاہور:پاک فوج کے سابق سربراہ ، پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہاراورمرحوم صدر کی مغفرت کےلیے دعا کرتے ہوئے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ آج سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کیے حضور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ‌ ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلند کرے انہوں نے سب کچھ پاکستان کےلیے کیا

سابق صدر پاکستان کی وفات کے حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہیں‌ آج صبح ہی بتا دیا گیا تھا کہ سابق صدر پاکستان جنرل عزت مآب جنرل پرویز مشرف دبئی میں‌ قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں اور یہ خبر سن کر بہت رنجیدہ ہیں‌

 

مبشرلقمان نے بتایاکہ ان کی جنرل پرویز مشرف سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب انہوں نے پاکستان میں اقتدار سنبھالا اورپاکستان کو بحرانوں کی زد سےنکالا ، ان کا کہنا تھاکہ ان کا انٹریو لیا اس وقت وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ حسب روایت جو بھی کوئی بڑا شخص ہوتا ہے وہ سب سے پہلے یہ پوچھتا ہے کہ اس سے کیا کیا سوالات کیے جائیں گےمگرجب سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا انٹریو کیا گیا تو ان سے پوچھا گیاکہ میں کس قسم کے سوالات پوچھ سکتا ہوں تو انہوں نے بتایا کہ جو دل کرتا ہے پوچھیں ،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب جنرل پرویز مشرف سے پوچھا گیاکہ کہا جاتا ہے کہ آپ نے آئین توڑا ہےتوان کا ایک خوبصورت جواب تھاکہ آئین ملک چلانے کےلیے ہوتا ہے ، اوار اگر ملک ہی نہ چلے تویہ آئین کاغذ کا ایک ٹکڑا رہ جاتا ہے ، ان کا یہ بی کہنا تھاکہ ملک کو چلانے کے لیےملک کی سلامتی کو مقدم رکھنے کےلیے بعض اوقات خصوصی اقدامات کرنا پڑتے ہیں اس لیے انہوں نے ملک کوسنبھالا دینے لیے کچھ بڑے فیصلے کیے ہیں‌

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس بات میں‌کوئی شک نہیں کہ اس وقت جب نوازشریف وزیراعظم تھے توملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ان حالات میں‌ وقت کا تقاضا یہ تھا کہ اب کسی کو ملک کو بچانے کےلیے اس میدان میں‌آنا ہی پڑے گا ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پھر دنیا نے دیکھا کہ جنرل پرویز مشرف میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں ، پہلی مرتبہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جان چھڑائی اور تمام قرض اتار کرپاکستان کو خوشحال بنادیا ، جی ڈی پی کی شرح پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ اس دور میں تھی ، پاکستان خوش حال تھا، کسان خوش تھا ، ملک کی زراعت میں انقلاب آگیا ، ڈالر60 کے مقام پر رک گیا تھا

 

ان کا کہنا تھاکہ ایک مرتبہ جب وہ وزیرتھے تو ایک موقع پر ان کو پی ٹی وی کو چلانے کےلیے ایک پروپوزل دی گئی کہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پی ٹی وی سے اضافی لوگوں کو نکالا نہیں جاتا اور پی ٹی وی کا مالی بوجھ کم نہیں کیا جاتا پی ٹی وی بہتر طریقے سے نہیں چل سکتا تو جنرل پرویز مشرف کا جواب تھا کہ”مبشرلوگ ساری زندگی ملازمت کرتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ چلوریٹائرہونے کے بعد ان کو پینشن مل جائے گی ان کوآسودگی حاصل ہوجائے گی ، مگراگرہم انکو نکال دیتے ہیں تو وہ کدھر جائیں گے میں ایسا نہیں کروںگا بلکہ ان لوگوں کو ایڈجیسٹ کرنے کےلیےمزید ٹی وی چینلز میں ان کو بھیج دیاجائے تاکہ پی ٹی وی پر بھی دباوکم ہوجائے اور ان کا روزگار بھی چلتا رہے ، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھاکہ عمران خان اس وجہ سے ناراض تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کو 40 یا 50 تک سیٹیں دی جائیں

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہر دور میں اپنے اثرات چھوڑ جاتے ہیں ، حفیظ شیخ ،شوکت ترین جسیے لوگوں نے پرویز مشرف کو بھی معاشی بہتری کے لیے مشورے دیے ،پی پی کے دور میں بھی حفیظ شیخ ہی مرکزی کردار تھے اور پھر عمران خان کی کشتی کو ڈبونے والے بھی حفیظ شیخ تھے

مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف ایک نہایت نرم دل انسان تھے ان کے دل میں‌پاکستانیوں کی بڑی محبت تھی انہوں نے ایک مشکل دور میں پاکستان کومضبوط کیا ،مگرکچھ کام ان سے ان کے دور میں نہ ہوسکے جن میں‌کالاباغ ڈیم کی تعمیر تھی ،اگروہ کرجاتے توآج پاکستان ان اندھیروں میں نہ ڈوبا ہوتا ، ان کا کہنا تھاکہ بہرکیف انسان کا کام کوشش کرنا ہےپرویز مشرف نے پاکستان کوبہت سےبحرانوں سے نکالا اورجوجانتے ہیں وہ ہمیشہ پرویز مشرف کے دورحکومت کوبہترین دورحکومت ہی قراردیں گے

Shares: