تباہ کن زلزلے کے باعث مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے لیے وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی: وزیر اعظم شہباز شریف نے مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کیلئے ترکیہ جانے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم 8 فروری کو ترکی کا دورہ کریں گے اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلےسےجاں بحق افرادکی تعداد1800سے تجاوز کر گئی

وزیراعظم شہبازشریف بدھ کو ترکیہ کا دورہ کریں گے وزیراعظم مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کے لیے ترکیہ جارہے ہیں جبکہ دورے کے دوران وزیراعظم انقرہ بھی جائیں گے جہاں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اوروزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے-

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا

ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں ترکیہ میں زلزلےسے ہلاکتوں کی تعداد1541 ہوگئی اور 9733 افراد زخمی ہی جبکہ 3471 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا ہے۔

Shares: