ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،چوری و ڈکیتی میں ملوث 10مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی کارروائی ،چوری و ڈکیتی میں ملوث 10مرکزی ملزم گرفتار،اسلحہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمد
تفصیل کے مطابق بائیک سنیچنگ گینگ کے 2 مرکزی ملزمان پسٹل اور ریوالور سمیت گرفتار۔ 2 چھینی گئے موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد
ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو اور اے ایس آئی ربنواز بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو تا دانداری لنک روڈ تکڑو اسٹاپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے بائیک سنیچنگ گینگ کے 2 مرکزی ملزمان عبدالحمید ولد غلام قادر بروہی اور نادر علی ولد رمضان بروہی کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم غلام قادر بروہی کے قبضے سے تھانہ گاڑہو کی حدود سے مورخہ 1 فروری 2023 کو عرفان پنجابی سے چھینا گیا ایک 125 بائیک نمبر KPO-9423 اور جرائم میں استعمال کیا گیا 1 پسٹل اور ملزم نادر علی بروہی کے قبضے سے مورخہ 19 جنوری 2023 کو اسلم سرائیکی سے چھیناگیا ایک ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر KLO-0832، ایک موبائل فون اور جرائم میں استعمال کیا گیا 1 ریوالور برآمد کرلیا .

تھانہ دہابیجی کے علاقہ میں کچھ روز قبل صبح 0800 بجے کے قریب شیخ مجید سندھی کالونی سے نامعلوم ملزمان نے اشفاق علی جھٹ کی ایک ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 06/2023 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت اشفاق علی جھٹ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا اس کے علاوہ دہابیجی مارکیٹ سے نامعلوم ملزمان نے حسن علی بلوچ کی ایک یونیک موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 07/2023 سیکشن 381-A ت۔پ کے تحت حسن علی بلوچ کی مدعیت میں تھانہ دہابیجی پر درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کوسٹل ہائی وے نزد حرجینا لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے بائیک تھیفٹ کے مقدمات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان وقار احمد ولد عبد الکریم جتوئی اور عبدالعظیم ولد غوث بخش میربحرکو گرفتار کرلیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی اشفاق علی جھٹ کی چوری کی گئی ھنڈا CD-70 موٹر سائیکل نمبر DUF-1882 برآمد کرلی گئی تھی۔مزید تفتیش کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر زیبسٹ یونیورسٹی کے پیچھے جھنگلات سے مدعی حسن علی بلوچ کی چوری کی گئی یونیک بائیک نمبر KOC-8118 کے ساتھ ساتھ مزید 7 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 4 موٹر سائیکلوں کے چیچزبھی برآمد کرلی گئی ہیں جن کی چھان بین کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح کچھ روز قبل رات کے وقت ایک 125 بائیک پر 3 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سانپا موری کے قریب بائیکو پیٹرول پمپ سے 2 لاکھ 20 ہزار رپیے چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 12/2023 سیکشن 397,34 ت پ کے تحت تھانہ جھرک پر درج ہے۔
ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ملزمان کی اطلاع موصول ہونے پر جھرک سائیڈ نظامانی فارم کے قریب پہنچے تو 8 ملزمان نے پولیس پر جان سے مارنے کے ارادے سے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں پولیس نے ھوائی فائرنگ کرکے حکمت عملی سے 4 ملزمان مولا بخش بگٹی کو 1 رائفل بمعہ 3 زندہ گولیاں، عمران بگٹی کو 1 پسٹل بمعہ 3 زندہ گولیاں سمیت اور مجید بگٹی، عرفان علی بگٹی کو گرفتار کرلیا۔ مزید 4 ساتھی ملزمان اندہیرا ہونے کی وجہ سے فرار ہوگئے۔گرفتار ملزمان نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، فرار ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر13/2023 سيکشن 324,353,147,148, 149 ت۔پ تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر14/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر : 15/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔
ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور اے ایس آئی ضمیر حسین ناریجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت راجو نظامانی لنک روڈ پر کارروائی کرکے 2 ملزمان لقمان برویی اور عبدالعزیز بروہی کو 2 پسٹلز سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر16/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔مقدمہ نمبر 17/2023 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔

Leave a reply