عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی گرفتاری پکی ہے ، لیکن فی الحال توشہ خانہ کیس اور ایسے ہی ٹیریان کیس کا فیصلہ آنےدیں پھر پکی گرفتاری ہوگی ،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ابھی تو اگرگرفتاری ہوتی ہےتوہوسکتا ہے گرفتاری کے بعد جلد ضمانت ہوجائے توایسے پھر درست نہیں ، پہلے فواد چوہدری گرفتار ہوئے پھرشیخ رشید اور اب باری عمران خان کی ہے کسی بھی وقت گرفتاری ہوسکتی ہے لیکن امکان یہ ہے کہ یہ گرفتاری عدالتی فیصلے کے بعد آئےگی،دوسروں کو جیل بھرو کی تحریک کا کہہ کراب پھرڈر گیا ہے یہ کئی بار یوٹرن لے گا
قتل کی سازش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے دوافراد کو میرے قتل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ، اس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پہلے زرداری پرقتل کا الزام لگانے پرایک مقدمہ بن چکا ہے اب یہ پھرالزام لگا رہا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کسی کا خیرخواہ نہین ہےاس شخص نے سب کوپریشان کررکھا ہے
باجوہ کی ایکسٹینشن کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ اس سے باجوہ کوایکسٹیشن دینے کی بڑی غلطی سرزد ہوئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب توپتہ چل گیاکہ باجوہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے ان لوگوں نے خود ایکسٹیشن دی ہے
https://www.youtube.com/watch?v=Av-6mE_QveA&t=1s
عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہل ہوکررہے تھا کیوں کہ ٹیریان کے حوالے سے عدالتوں کے پاس اتنے مضوط شواہد آچکے ہیں کہ عدالتوں کے پاس اب اس کی نااہلی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ،وہ کبھی ٹانگ کے زخمی ہونے کا بہانہ بناتے ہیں تو کبھی کوئی کہانی سنا دیتے ہیں ، وہ انٹریوتودے سکتےہیں مگرعدالت پیش نہیں ہوسکتے یہ کیسا زخم اور کیسا بہانہ ہے
شیخ رشید کی ضمانت کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ یہ وہی شیخ رشید ہیں کہ جو جب وزیرداخلہ تھے تو وہ بڑی بڑھکیں مارتے تھے اور اب تووہ پولیس والے کے سینے کے ساتھ چمٹ کررورہے تھے ، اب بھی پتہ نہیں کہ ضمانت کب ہوتی ہے، انہوں الزام لگایا تھا اب ثابت کریں یا پھرسزا کےلیے تیاررہیں، پنجاب اور کے پی میں الیکشن عام انتخابات کے ساتھ ہوتے نظرآرہے ہیں ، اگراب ہوتے ہیں توقوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا
https://www.youtube.com/watch?v=Av-6mE_QveA&t=1s
افغانستان میں ڈالرکی اسمگلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تاجر اور دیگر ذرائع سے یومیہ 50 لاکھ ڈالرپاکستان سے افغانستان جارہے ہیںآئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط عائد کی ہیں اورمطالبہ کیا ہےکہ بجلی کی قیمت دوگنی کی جائے حکومت اس پوزیشن میں نہیں لیکن اس کے سوا کوئی چارہ کار بھی نہیں ہے