گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات،ڈاکٹر وسیم اقبال صدر منتخب
گوجرہ میں سالانہ الیکشن کے سلسلے میں وائٹ پیلس تحصیل آفس روڈ میں پی ایم اے کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے عہدیداران برائے سال 2023 کا انتخاب عمل میں آیا۔ڈاکٹر کمیونٹی کے مختلف مسائل بھی زیر غور آئے۔باہمی مشورے سے یہ طے کیا گیا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اور ڈاکٹر حضرات سے یہ امید کیجاتی ہے کہ وہ ساتھی ڈاکٹرز کی سیلف ریسپیکٹ کا ہر ممکن خیال رکھیں۔تاکہ پبلک عامہ میں بھی شعبہ ء طب کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔مزید کوایکری کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے۔کلینک اور ہاسپٹل میں ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ اکاموڈیٹ کیا جائے۔کلینیکل اور پرسنل سٹاف کو ساتھی ڈاکٹرز کے ریگارڈ کا پابند کیا جائے۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کچھ ساتھی طویل عرصے سے اجلاس اٹینڈ نہیں کرتے۔ان سے گزارش ہے کہ کسی قسم کے تحفظات کی صورت میں جنرل سیکریٹری یا صدر صاحب سے رابطہ کریں۔اور اجلاسوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنائیں۔نئی باڈی کے منتخب عہدیداران میں چیئر مین ایگزیکٹو کونسل ڈاکٹر اقبال ،پریزیڈنٹ ڈاکٹر وسیم اقبال ،وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹررانا وسیم حیات ،وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر حنیف ،جنرل سیکریٹریڈاکٹر محمد سلطان ، جوائنٹ سیکریٹریڈاکٹر وسیم اللہ ،کلینیکل سیکریٹری ڈاکٹر عرفان رشید ،انفارمیشن سیکریٹریڈاکٹر حسن امتیاز گل ،میڈیا سیکریٹریڈاکٹر قمرالزمان،
فائنانس سیکریٹری ڈاکٹر مقبول حسین شاہ ،فیڈرل کونسلرڈاکٹر آصف محمود ،ڈاکٹر زبیر احمد پرووینشیل کونسلرزڈاکٹر وقاص ،ڈاکٹر عکرمہ ،ڈاکٹر اسفند یار ،آنریری ممبرزڈاکٹر اکرم ،ڈاکٹر ناصر منصور،ڈاکٹر حافظ اشفاق واہلہ – مہمانوں کی ضیافت کھانے اور سویٹ ڈش سے کی گئی۔آخر میں فوٹو سیشن ہوا۔

Shares: