ای کامرس پلیٹ فارم درازکے بعد معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے 7 ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرٹینمنٹ سے بھر پور ڈزنی نے بھی اپنے 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ہے ملازمین کی تعداد میں کمی ڈزنی اسٹریمنگ سروس کو منافع بخش بنانے اور بھاری رقم بچانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں ہونے والی مالی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ان برطرفیوں سے دنیا بھر میں ڈزنی کی ورک فورس کا حجم 3.6 فیصد کم ہوگا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ڈزنی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے لانچ ہونے کے بعد ڈزنی کے سبسکرائبر میں پہلے سے کمی آئی ہے۔

باب ایگرکا کہنا ہےکہ ہم کمپنی میں تخلیقی صلاحیت کو ابھارنے کے لیےکام کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں گے اخراجات کم کرنا ہمارے کاروبار کے لیے پائیدار ترقی اور منافع کا باعث بنے گا، ہمارے لیے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کے خلل اور عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے سکیں اور شیئر ہولڈرز کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں۔

قبل ازیں ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے بھی اپنے ملازمین کی تعداد کم کرتے ہوئے چھانٹی کر دی ہے علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے دراز گروپ نے اپنے ملازمین کی تعداد کم کرتے ہوئے 11 فیصد کو فارغ کر دیا۔

دراز گروپ کے سی ای او بجارک مکلسن نے کہا کہ مارکیٹ کے مشکل ماحول، یورپ میں جنگ، سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں، بڑھتی مہنگائی اور بڑھتے ٹیکس کی وجہ سے ملازمین میں کمی کرنے کا فیصلہ کیاانہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ خط کے ذریعے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں کام کرتا ہے۔

Shares: